0
Sunday 28 Jan 2018 15:28

بلوچستان میں حکومتی تبدیلی کیلئے پیسے لینا سور کا گوشت کھانے کے مترادف ہے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں حکومتی تبدیلی کیلئے پیسے لینا سور کا گوشت کھانے کے مترادف ہے، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی عظیم درسگاہ ہے اور اسکا تقدس بحال رہنا چاہیئے۔ بچوں کو سمجھائیں گے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ بلوچستان کے طلبہ کو اسکالرشپ دینے پر پنجاب حکومت کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک عظیم درسگاہ ہے۔ طلبہ کی معافی تلافی کے حق میں ہیں۔ بچوں کو سمجھائیں گے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ بلوچ طلبہ کا کوٹہ کم کیا گیا تو بڑے بھائی سے احتجاج کریں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر فراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی تک سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں کوئی منڈی نہیں لگے گی۔ اگر سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر باہمی مشاورت کی اور ہم سے رابطہ قائم کیا، تو اس پر بھی سوچ سکتے ہیں۔ ہماری پارٹی میں جمہوری روایات ہیں۔ ہماری پارٹی میں پارٹی قائدین نہ تو ہمارے غلام ہیں اور نہ ہم ان کے غلام ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی کے لئے اگر ہم نے پیسے لئے ہوں تو سور کا گوشت کھایا ہو۔ آئے روز سی پیک کا شور مچایا جا رہا ہے، ہم سے کوئی بات نہیں کی جا رہی۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وزارت اعظمٰی کے دور میں بلوچستان اسمبلی کی سطح پر جو کمیٹی قائم کی گئی تھی، اس کمیٹی کا میں بھی رکن تھا۔ لیکن اس کمیٹی کا آج تک اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ہم اقتدار میں آ کر بلوچستان سے کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے بھتہ خوری ختم کی ہے۔ ہم نے بلوچستان اسمبلی میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بلکہ وہاں جمہوری تبدیلی لے کر آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 700455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش