0
Monday 29 Jan 2018 15:51

اسلام آباد میں فائرنگ، کالعدم جماعت کے 3 کارکن زخمی

اسلام آباد میں فائرنگ، کالعدم جماعت کے 3 کارکن زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کرال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کرال کے علاقے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عاقب، مدثر اور علی نواز نامی شخص زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کالعدم اہلسنت والجماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد اس کے کارکن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 700499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش