0
Monday 29 Jan 2018 14:54

مردان میں ایک اور بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

مردان میں ایک اور بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک اور بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خرکی خان محمد کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 9 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے جو گذشتہ روز اسکول سے آنے کے بعد گھر کے باہر کھڑی تھی کہ 45 سالہ ملزم محمد عمر جو کہ اس کا پڑوسی بھی ہے نے اشارے سے اُسے بلایا اور گنے کے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچی کو میڈیکل کیلئے کاٹلنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی جس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 700514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش