QR CodeQR Code

فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت

29 Jan 2018 16:44

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم لوگ تقسیم ہوں گے تو آئندہ انتخابات میں دیگر پارٹیاں سندھ کے شہری علاقوں میں اور خصوصاً کراچی میں ہمارا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے فائدہ اٹھائیں گی، مصطفیٰ کمال کو سینئر ڈپٹی کنوینر جبکہ انیس قائم خانی کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے کی پیشکش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے پی ایس پی کے ایک اہم رکن سے 30 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بات کی۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے رہنما کو کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بولیں کہ وہ ہمارے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے کام کریں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم لوگ تقسیم ہوں گے تو آئندہ انتخابات میں دیگر پارٹیاں سندھ کے شہری علاقوں میں اور خصوصاً کراچی میں ہمارا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے فائدہ اٹھائیں گی۔ مصطفیٰ کمال کو سینئر ڈپٹی کنوینر جبکہ انیس قائم خانی کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے کی پیشکش کرتا ہوں۔ فاروق ستار نے 30 منٹ تک پی ایس پی رہنما کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ سب ایک ساتھ کام کریں تو فائدہ ہے۔ دوسری جانب پی ایس پی کے ذرائع نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال کو یہ پیغام دیا گیا تو انھوں نے زور سے قہقہہ لگایا اور خاموش ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 700554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700554/فاروق-ستار-کی-پی-ایس-رہنماؤں-کو-متحدہ-میں-شمولیت-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org