QR CodeQR Code

مہاجر قوم لسانیت کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے، مصطفیٰ کمال

29 Jan 2018 16:58

عزیز آباد میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجر سیاست سے کچھ نہیں ملا، سب سے زیادہ نقصان ہی مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے کیا ہے، اس کی وجہ سے ہم ملک کی دیگر تمام قومیتوں سے دور ہوگئے، میں مہاجروں کے راستے میں موجود کانٹے ہٹانے کے لئے آیا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجر قوم لسانیت کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے، اب صرف مسائل کی بنیاد پر سیاست ہوگی۔ عزیز آباد میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر سیاست سے کچھ نہیں ملا، سب سے زیادہ نقصان ہی مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے کیا ہے، اس کی وجہ سے ہم ملک کی دیگر تمام قومیتوں سے دور ہوگئے، میں مہاجروں کے راستے میں موجود کانٹے ہٹانے کے لئے آیا ہوں، آئندہ انتخابات میں ہم ڈالفن کے نشان کے ساتھ بھرپور حصہ لیں گے۔ اجلاس میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندے جس گھر کا دروازہ ووٹ مانگنے کے لئے کھٹکھٹائیں گے اُس گھر میں پانی نہیں آتا ہوگا اور سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی ہوگی، جب تک دنیاوی خدا سے ڈر رہے تھے ہم بھی ‘‘جی بھائی، جی بھائی’’ کہتے تھے، جس دن اللہ کا ڈر دل میں آگیا تو چھوڑ کر چلے آئے۔


خبر کا کوڈ: 700560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700560/مہاجر-قوم-لسانیت-کی-سیاست-کو-مسترد-کر-چکی-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org