0
Thursday 5 May 2011 22:20

پاکستان کا بن لادن کی موجودگی سے لاعلم ہونا ناقابل یقین ہے، جان کیری

پاکستان کا بن لادن کی موجودگی سے لاعلم ہونا ناقابل یقین ہے، جان کیری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت میں کوئی بھی شخص اسامہ بن لادن کی موجودگی کے لاعلم ہو۔ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت کے بعد امریکی سینیٹرز پاکستان کے بارے میں انگلیاں اٹھار رہے ہیں۔ امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عزم کے بارے میں پیچیدہ سوال جنم لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے کیونکہ پورے خطے سے امریکہ کے سیکورٹی مفادات وابستہ ہیں۔ دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے پانچ میں سے صرف ایک شخص مسلح تھا  اور وہ آپریشن کے ابتداء میں ہی مارا گیا۔ یہ بات امریکی حکام کے پہلے دعوؤں سے مختلف ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ کمپاؤنڈ سے بہت زیادہ مزاحمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 70059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش