QR CodeQR Code

صدر آصف زرداری 7 مئی سے کویت اور 11 مئی سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

5 May 2011 22:51

اسلام ٹائمز:دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری کو دورہ روس کی دعوت روسی صدر دمتری مدویدوف نے دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ پر روس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کو فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سات مئی کو کویت جبکہ گیارہ مئی کو روس کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ کویت کے دورے پرصدر امیر کویت شیخ صبا ال احمد ال جابر ال صبا، شہزادہ شیخ نواف ال احمد ال صبا اور وزیراعظم شیخ ناصر محمد ال احمد الصباح سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری کو دورہ روس کی دعوت روسی صدر دمتری مدویدوف نے دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ پر روس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کو فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر مملکت اپنے دورے پر روس کی بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے اور صنعتی شہر سینٹ پیٹرز برگ بھی جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 70062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70062/صدر-آصف-زرداری-7-مئی-سے-کویت-اور-11-روس-کا-سرکاری-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org