QR CodeQR Code

ہری پور میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

29 Jan 2018 19:22

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کا اہلکار پشاور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے اور اسے بچے کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ہری پور میں لڑکے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہری پور میں 15 سالہ لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ اسے کھلابٹ کے رہائشی ایلیٹ فورس کے اہلکار شہزاد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ اب ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے اور اپنے دوستوں سے بھی زیادتی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کا اہلکار پشاور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے اور اسے بچے کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 700640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700640/ہری-پور-میں-لڑکے-سے-بدفعلی-کے-الزام-پولیس-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org