0
Tuesday 30 Jan 2018 07:59

گُمشدہ افراد اور اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف

گُمشدہ افراد اور اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گُمشدہ افراد اور اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لیے اپنے موبائل فون پر یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی شکایت درج کروادیں۔ ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری اس ایپ میں کسی فرد، بچے، گاڑی یا گمشدہ سامان کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ شہری اس ایپ کے ذریعے گمشدہ افراد یا چیزوں کو ان کے گھر والوں یا مالکان تک بھی پہنچاسکتے ہیں، انہیں بس ملنے والے شخص یا چیز کی تصویر اس ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اس ایپ کے ذریعے اب تک دو گمشدہ بچے، ایک کار، 152 موٹر سائیکلیں اور 6 رکشے تلاش کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 700750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش