0
Tuesday 30 Jan 2018 13:35

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادر فری زون کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادر فری زون کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے۔ گوادر فری زون کا قیام بہت بڑی پیشرفت ہے۔ بلوچستان کی من و عن ترقی کے لئے بلوچستان کی لیڈر شپ کو ذمہ دار ہو نا پڑے گا۔ موثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے بلوچستان کا نقشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر بندرگاہ میں فروی زون اور گوادر ایکسپو 2018ء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک میاں محمد نواز شر یف اور چینی صدر کا خواب تھا، جس کو بہت جلد تعبیر ملی۔ سی پیک نہ صرف اس خطہ کی خوشحالی کا منبع ثابت ہوگا، بلکہ اس سے سینٹرل ایشیاء اور افغانستان سمیت اس خطے کے دیگر ممالک بھی فاعدہ اٹھائینگے۔ کوئی بھی بندرگاہ فری زون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ گوادر بندرگاہ کے فری زون کا مختصر مدت میں قیام اور تکمیل گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا، جس سے اس خطہ میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گی۔ پاکستان میں یہ سال انتخابات کا سال ہے۔ جولائی میں نئے انتخابات ہونگے۔ اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو ان منصوبوں میں اس سے زیادہ تیزی لائینگے اور قیادت کی تبدیلی کی صورت میں امید ہے کہ اس قسم کے منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تسلسل تعطل کا شکار نہیں ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان، وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال عالیانی، وزیراعظم پاکستان کے ترجمان مصدق ملک، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان عاصم سلیم باجوہ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت اعلٰی سول و فوجی حکام بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلٰی بلوچستان کی طرف سے تعاون کے مطالبہ پر کہا کہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں ہم سے زیادہ یہاں کی لیڈرشپ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اگر یہاں کی لیڈرشپ شب و روز محنت کرکے منصوبہ سازی کرے تو کوئی بعید نہیں کہ بلوچستان میں ترقی اور زیادہ مستحکم ہوں۔ اگر خدا نخواستہ بلوچستان کی لیڈر شپ نے کمزوری دکھائی تو یہ اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ گوادر شہر ایک عالمی طرز کے شہر کی صورت اختیار کر نے والا ہے۔ لیکن یہ اس وقت ممکن ہوگا، جب صوبائی حکومت اور اس کے ادارے و جی ڈی اے وغیرہ جدید شہر کی تیاری کے لئے موثر منصوبہ بندی کریں۔ مکران کا کوسٹ منفرد حیثیت رکھتا ہے، مگر اس کوسٹ کو تراشنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے وفاق صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چائنا کی لازوال دوستی کی مثال ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو مربوط بنایا گیا ہے۔ گوادر کو کوئٹہ سے ملایا گیا ہے، جو آگے دیگر نیٹ ورک سے منسلک ہو کر افغانستان تک رسائی حاصل کرے گا۔ گوادر نے بہت مختصر عرصے میں اہمیت حاصل کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہاں کا فائیو اسٹار بند پڑا تھا، لیکن آج وہاں قیام و طعام کے لئے جگہ نہیں۔ مکران کا ساحل جدت سے مزین ہے، جس سے سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ دنیا میں وہی قومی ترقی کرتی ہیں، جس میں سیکھنے اور کچھ کرنے کا جزبہ ہو۔ چین ہمارے لئے مثال ہے۔ چینی بھائیوں نے اپنی مہارت سے دنیا بھر میں نام کمایا۔ ہمیں بھی چینی بھائیوں کے مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 700807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش