0
Tuesday 30 Jan 2018 12:56

سپریم کورٹ میں عاصمہ زیادتی قتل کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ میں عاصمہ زیادتی قتل کیس کی سماعت شروع
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں عاصمہ زیادتی قتل کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کی سربراہی کریں گے۔ دیگر ممبران میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ یاد رہے مردان میں معصوم بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی جس کے بعد ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 700811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش