0
Tuesday 30 Jan 2018 22:00

مردان، 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

مردان، 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران عبدالولی خان کیمپس کے نزدیک چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 2 خودکش جیکٹس، 2 دستی بم، بموں میں استعمال ہونے والا سامان اور پستول برآمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا جسے شدت پسند دہشت گردی کے واقعات میں بروئے کار لانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق دوسری کارروائی ساڑو شاہ میں کی گئی جہاں 5 راکٹ لانچر گولے، 70 دستی بم اور 27 مارٹر گولے برآمد کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 700940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش