0
Tuesday 30 Jan 2018 23:58

نواز شریف اپنے کردار اور ماضی کو جھنجھوڑیں، پتہ چل جائیگا کہ انہیں کیوں نکالا، ثروت اعجاز قادری

نواز شریف اپنے کردار اور ماضی کو جھنجھوڑیں، پتہ چل جائیگا کہ انہیں کیوں نکالا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست عبادت ہے، گالم گلوچ اور ادروں کی مخالف سیاست جمہوریت کے منافی ہے، پارلیمنٹ میں موجود قوم کی دولت لوٹنے والوں کا عوام محاسبہ اور ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے، عدلیہ مخالف تحریک کو عوام مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف اپنے کردار اور ماضی کو جھنجھوڑیں، پتہ چل جائیگا کہ انہیں کیوں نکالا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئین کی طاقت سے آئین شکنی کرنیوالوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، عدالتی فیصلوں پر تحفظات رکھنے والے عدالتوں سے ہی رجوع کریں، عدلیہ یا ججز پر انگلیاں اٹھانے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ان حرکتوں سے فیصلے تبدیل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مخالف نہیں، مگر حکمرانوں کی جمہوریت مخالف پالیسیوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا اور مظلوموں کو انصاف کی بجائے دربدر کی ٹھوکریں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اور لبرل ازم ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں اب محمد مصطفیٰ کا نظام رائج کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں، مگر پارلیمنٹ میں موجود عوامی نمائندے عوام کی خدمت ناکام اور بے حیائی، اقرباء پروری کو روکنے کیلئے آواز بلند نہیں کر رہے۔
خبر کا کوڈ : 700975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش