0
Wednesday 31 Jan 2018 10:45

عاصمہ کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، بہن عاصمہ رانی

عاصمہ کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، بہن عاصمہ رانی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں جاں بحق عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے کہا ہے کہ عاصمہ کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔ عمران خان اور اسکی جماعت صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ہے۔ عاصمہ کی بہن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری بہن کا قتل منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ ملزم نے پہلے سے سعودی عرب کا ویزہ لیا ہوا تھا۔ قاتل پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے اس لئے پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ صفیہ رانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مجاہد آفریدی اس سے پہلے بھی میری بہن کو راستے میں روک چکا تھا اور اس کا پرس بھی چھین لیا تھا۔ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ شادی نہ کی تو خاندان کو ختم کردوں گا۔ ماں نے پولیس کو قتل کی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ بتانے پر پولیس نے رپورٹ تک درج نہیں کی۔ پولیس اور آفتاب عالم کو معلوم تھا کہ مجاہد آفریدی مسلسل ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو ذمہ دار پختونخوا حکومت ہوگی۔ عمران خان اور اسکی جماعت کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ہے۔ عوام اب بھی استحصال کا شکار ہیں۔ صفیہ رانی نے مطالبہ کیا کہ ہمارا خاندان غیر محفوظ ہوچکا ہے ہمیں تحفظ دیا جائے اور انہوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ ان کو انصاف دلوایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 701021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش