QR CodeQR Code

کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کے ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک مسافر زخمی

31 Jan 2018 12:26

دھماکے کیوجہ سے ٹریک کا چار سے پانچ فٹ کا حصہ اڑ گیا۔ واقع کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بولان میل ٹرین کو منگولی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش نصیرآباد پولیس اور حساس ادارے کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ریلوے کے مطابق منگل کی شب ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ صدر کی حدود منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی۔ واقع میں ایک شخص ساگر معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے ٹریک کا چار سے پانچ فٹ کا حصہ اڑ گیا۔ خوف کی وجہ سے دو مسافر بے ہوش بھی ہوگئے۔ واقع کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بولان میل ٹرین کو منگولی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش نصیرآباد پولیس اور حساس ادارے کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 701050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701050/کوئٹہ-سے-کراچی-جانیوالی-بولان-میل-کے-ریلوے-ٹریک-پر-دھماکہ-ایک-مسافر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org