0
Wednesday 31 Jan 2018 15:09

اسلام آباد، 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار

اسلام آباد، 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں اس کے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ فلپائنی بچے کو اس کے معلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو اس کے معلم نے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔ واقعے کے حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی شہریت فلپائنی ہے اور ہمیں سفارتخانے نے بھی بلایا ہے۔ اپنے بیان میں قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اور بچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 701130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش