0
Tuesday 30 Jan 2018 15:50

2 بحرینی شہریوں کو زبردستی عراق جلا وطن کر دیا گیا

2 بحرینی شہریوں کو زبردستی عراق جلا وطن کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آل خلیفہ کی حکومت نے بحرین کے مذہبی اور قومی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے دو بحرینی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل خلیفہ کی غاصبانہ حکومت نے اپنی آمرانہ سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے مذہبی اور قومی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے ابراہیم خلیل اور اسماعیل خلیل کو عراق کی طرف جلا وطن کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ دو شیعہ بحرینی پیر کی صبح کو بحرین سے جلا وطن کر دیئے گئے۔ ان دو بھائیوں کو 2012ء میں وزارت داخلہ بحرین کی تیار کردہ 30 افراد کی فہرست کے مطابق کہ جس میں ان کی  شہریت کو منسوخ کرتے ہوئے بحرین سے نکل جانے کی سزا سنائی گئی تھی اور اپیلیٹ کورٹ بحرین نے گذشتہ ہفتے ان دونوں اور دیگر افراد کے خلاف سنائے گئے حکم پر تجدید نظر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی شہریت کی منسوخی اور ملک سے انکے اخراج کا فیصلہ بحال رکھا تھا۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے 2012ء میں میڈیا میں ایک بیان نشر کیا، جس میں کوئی ثبوت یا وضاحت فراہم کئے بغیر ہی ان کی شہریت کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ افراد بحرین کی سکیورٹی کے لئے نقصان دہ ہیں۔

ایک معروف بحرینی وکیل محمد التاجر نے اس بارے میں “صدای منامه/صوت المنامة” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ان افراد کو بیروت کی طرف جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن لبنانی حکام کی طرف سے اس فیصلے کو قبول نہ کرنے کے بعد سوموار کی صبح ان دو بھائیوں کو ایک ایسے پاسپورٹ جسے صرف ایک بار ہی استعمال کیا جا سکتا تھا، کیساتھ عراقی شہر نجف اشرف جلا وطن کر دیا۔ ان دو افراد کو پیر کی صبح سکیورٹی فورسز نے زبردستی انکو گھر سے باہر نکال کر ائرپورٹ منتقل اور پھر وہاں سے جلا وطن کر دیا ہے۔ اس چھوٹے سے جزیرے بحرین میں 14 فروری 2011ء کے انقلاب کے آغاز سے اب تک بادشاہی حکم یا وزارت داخلہ کے ذریعے کم سے کم  اپنے 520 شہریوں کی سیاسی معاملات کی وجہ سے شہریت منسوخ کی جا چکے ہے اور ان میں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بحرین میں موجود تھی کہ جن کو ملک سے نکالا گیا اور بغیر کسی شہریت کے مختلف ممالک کی طرف جلاوطن کرکے بے گھر کر دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کی تنظیموں اور عالمی برادری نے کئی مرتبہ آل خلیفہ حکومت کیجانب سے حکومت پر تنقید کرنیوالے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سیاسی انتقام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 701141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش