0
Friday 6 May 2011 12:07

امریکی مداخلت اور حکمرانوں کی غلامانہ روش کیخلاف آج یوم احتجاج منائیں گے، منور حسن

امریکی مداخلت اور حکمرانوں کی غلامانہ روش کیخلاف آج یوم احتجاج منائیں گے، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر آج ملک بھر میں امریکی مداخلت، ڈرون حملوں اور حکمرانوں کی غلامانہ روش کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا، نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دوسرے ضلعی صدر مقامات پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے، جن کی قیادت جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کرے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی سلامتی و بقاء اور خود مختاری و آزادی کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلیں اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ہونے والے آج کے ملک گیر مظاہروں میں بعد نماز جمعہ بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ایبٹ آباد کے بعد جو سوالات اٹھتے ہیں اور جس طرح سے کرپٹ اور غلام حکمرانوں نے ملک کی خود مختاری کو امریکا کے پاس گروی رکھ دیا ہے اس سے آزادی کا راستہ اب صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے، اگر عوام متحد ہو کر نکلیں تو اس سے پارلیمنٹ اور قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو گا اور انہیں امریکی دباؤ سے آزاد ہو کر فیصلے کرنے کی جرأت و ہمت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 70120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش