0
Wednesday 31 Jan 2018 20:34

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے وفد کی مقامی اسپتال میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) شفیع کی عیادت

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے وفد کی مقامی اسپتال میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) شفیع کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی زیر قیادت مقامی اسپتال میں زیر علاج قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی اور رہنما اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کی عیادت، ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر اور ضلع شرقی کے آرگنائزر علامہ احسان دانش بھی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کیپٹن (ر) شفیع کی احوال پرسی کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ کیپٹن (ر) ممحمد شفیع نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ملت جعفریہ سے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی شفاءیابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 701248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش