0
Wednesday 31 Jan 2018 22:01

بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کو سپورٹ اور فنڈ مہیا کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کو سپورٹ اور فنڈ مہیا کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرے، طاقت کا مظاہرہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا، بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جو دہشتگردی کو آکسیجن دیتی ہے، بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کو سپورٹ اور فنڈ مہیا کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر کورنگی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت کی اب کوئی چال انشاء اللہ کامیاب نہیں ہو سکے گی، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیلئے کھلی تلوار ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلی دہشتگردی ہے، عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو طول دینے کی بجائے اسے فوری طور پر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پوری قوم پاک افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی مذہبی جنونی اور انسانیت دشمن ہے، بھارت میں مسلمانوں کا قتل معمول بن چکا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفارتی سطح پر تیزی لانا ہوگی، مودی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہو چکا ہے ،پاکستان کی سیاسی و مذہبی اور عوامی طاقت فوج کے پیچھے ہے، بھارت نے غلطی کی تو عبرت کا نشان بنا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 701265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش