QR CodeQR Code

حکومت موجودہ پٹرول نرخ پر عوام سے اربوں روپے بھتہ وصول کر رہی ہے، علی حسین نقوی

31 Jan 2018 22:29

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ہے، جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے، اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40 روپے مقرر کرکے عوام کو ریلیف دے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ہے، جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے، اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40 روپے مقرر کرکے عوام کو ریلیف دے۔ اپنے ایک بیان میں علی حسین نقوی نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافہ ہوتا ہے، تو پاکستان میں فوری طور پر نرخ بڑھا دیئے جاتے ہیں، لیکن جب عالمی سطح پر نرخ کم ہوتے ہیں، تو حکومتِ پاکستان نرخ کم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کی صورت میں عوام سے بھتہ وصول کیا، اب نواز لیگ سستا پٹرول خرید کر عوام کو مہنگا بیچ کر بھتہ وصولی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا لٹیروں کا گڑھ بن چکا ہے، پاکستان میں پرائس کنٹرول اینڈ مینجمنٹ کا کوئی نظام عملاً دکھائی نہیں دیتا، عوام چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ حکمران جماعت کی اس بھتہ وصولی کا سختی سے نوٹس لیں اور عالمی منڈی میں کم ہونی والی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات پاکستان کے غریب عوام کو بھی میسر لائیں جائیں۔


خبر کا کوڈ: 701268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701268/حکومت-موجودہ-پٹرول-نرخ-پر-عوام-سے-اربوں-روپے-بھتہ-وصول-کر-رہی-ہے-علی-حسین-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org