0
Thursday 1 Feb 2018 07:36

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سپیکر سے تفصیلی ملاقات

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سپیکر سے تفصیلی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ نواز راجہ فاروق خان نے گزشتہ روز یہاں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے سپیکر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی اور پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اہم امور اور قائد پاکستان مسلم لیگ نواز، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان کے پانچ فروری کے مجوزہ دورہ آزادکشمیر کے انتظامات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پانچ فروری کے جلسہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ کے کوآرڈینیٹر ملک ذوالفقار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 701308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش