0
Thursday 1 Feb 2018 09:19

پنجاب، 2017ء میں زیادتی کے بعد معصوم بچیوں کے قتل کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے، صرف 3 ملزمان کو سزاء ہوئی

پنجاب، 2017ء میں زیادتی کے بعد معصوم بچیوں کے قتل کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے، صرف 3 ملزمان کو سزاء ہوئی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال 2017ء میں زیادتی کے بعد معصوم بچیوں کے قتل کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ان میں ملوث صرف 3 ملزمان کو سزائیں ہوسکی ہیں۔ سرکاری اعداوشمار کے مطابق 15 مقدمات میں سے 11 مقدمات کا چالان متعلقہ عدالتوں کو بھجوا دیا گیا، جب کہ زیرتفتیش 4 مقدمات کے چالان ابھی تک نہیں بھجوائے جاسکے، ان مقدمات میں نامزد 24 ملزمان میں سے 19 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 مفرور ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق لاہور ریجن میں ریپ کے بعد معصوم بچیوں کے قتل کے 5، گوجرانوالہ ریجن میں ایک، راولپنڈی ریجن میں ایک، سرگودھا ریجن میں 2، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ریجنز میں بالترتیب ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔ اعداد و شمارکے مطابق ان گرفتار ملزمان میں سے کوئی ایک ملزم بھی ضمانت پر رہا ہوا نہ ہی کوئی بری ہوا، صرف 3 ملزمان کو سزا ہوسکی جب کہ 8 ملزمان کے خلاف مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ سال 2016ء میں مجموعی طورپر 9 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 8 ملزم گرفتار ہوئے اور صرف ایک ملزم کو سزا سنائی گئی اور ایک کو بری کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق صرف ضلع قصور میں 2015ء سے اب تک زیادتی کے بعدمعصوم بچیوں کے قتل کے 11 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں، ان واقعات میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی بچیوں کی عمر 4 سے 11 سال تک ہے۔
خبر کا کوڈ : 701314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش