0
Thursday 1 Feb 2018 09:55

پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار

پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں پنجاب کی بڑی اپوزیشن پارٹیوں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور قاف لیگ نے اپنے اپنے امیدوار لانے کافیصلہ کر لیا ہے، جس کے وجہ سے پنجاب میں اپوزیشن کی سینیٹ کی ایک بھی نشست پر کامیابی کا امکانات معدوم ہونے لگے، تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر ہی پنجاب سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے، جن میں سے 7 نشستیں جنرل ہونگی، 2 ٹیکنو کریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتوں کی نشست ہے، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے جنرل نشست پر کامیابی کیلیے ایک امیدوار کو 46 ووٹ حاصل کرنا ہونگے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ووٹ اکٹھے کیے جائیں تو پی ٹی آئی 30، قاف لیگ 8، پیپلزپارٹی 8، جماعت اسلامی 1 اور 5 آزاد امیدوار ہیں۔ اگر یہ تمام پارٹیاں متحد ہوجائیں تو پنجاب سے ایک سینیٹ کی نشست حاصل کرسکتی ہیں، لیکن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے چوہدری سرور کو امیدوار ڈیکلئیر کردیاہے، پیپلزپارٹی اور قاف لیگ بھی اپنے اپنے امیدوار لانا چاہتی ہیں۔ اس طرح اپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ بھی نون لیگ کو ہوگا اور وہ تمام نشستیں حاصل کرسکتی ہے، تاہم تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ووٹ لینے کیلیے ایک دوسرے سے مذاکرات بھی شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی ایک دوسرے پر تنقید کے بعد ان پارٹیوں کے آپس میں اکٹھے ہونے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔ سابق سینیٹر محسن لغاری بھی آزاد حیثیت سے دوبارہ الیکشن لڑنے کیلیے امیدوار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 701327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش