QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا بار کونسل کی آج پھر ہڑتال

1 Feb 2018 12:20

بار کونسل نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں ایڈوکیٹ گل نواز کے زخمی ہونے اور اس کی اہلیہ سمیت خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت جبکہ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کی، بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مثالی اور قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں سینئر وکیل گل نواز ایڈوکیٹ کے خاندان کے افراد پر بم دھماکہ اور کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی مذمت کے طور پر آج جمعرات کے روز خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے ایکٹنگ سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیکاٹ کا اعلان گذشتہ روز بار کونسل ممبران کے متفقہ فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔ بار کونسل نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں ایڈوکیٹ گل نواز کے زخمی ہونے اور اس کی اہلیہ سمیت خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت جبکہ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کی۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مثالی اور قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 701369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701369/خیبر-پختونخوا-بار-کونسل-کی-آج-پھر-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org