0
Thursday 1 Feb 2018 15:44

نواز شریف کراچی پہنچ گئے، کارکنان کا استقبال

نواز شریف کراچی پہنچ گئے، کارکنان کا استقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، کارکنان نے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر نواز شریف کا کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عابد شیر علی نے کارکنان کے نعروں کا گاڑی سے باہر آکر جواب دیا۔ نواز شریف ائیرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئے۔ نواز شریف کراچی میں دو روز قیام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 701406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش