0
Friday 6 May 2011 15:00

شمالی وزیرستان،دتہ خیل پر ڈرون حملہ،10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

شمالی وزیرستان،دتہ خیل پر ڈرون حملہ،10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
دتہ خیل:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں وتوئی میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیارے کے ذریعے آٹھ میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دیگر ذرائعے کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں مکان اور ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 70147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش