QR CodeQR Code

اب سپریم کورٹ ہفتہ، اتوار کو بھی کام کریگی

1 Feb 2018 20:19

فیصلہ عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے کیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اس فیصلے سے متعلق متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکمنامے کیمطابق ہفتے اور اتوار کو سپریم کورٹ کے ہر شعبے کے چار افسران دستیاب رہینگے۔ موبائل فون بند کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اس فیصلے سے متعلق متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکمنامے کے مطابق ہفتے اور اتوار کو سپریم کورٹ کے ہر شعبے کے چار افسران دستیاب رہیں گے۔ موبائل فون بند کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فیصلے کے بعد حکمنامہ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی عملے کو جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 701480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701480/اب-سپریم-کورٹ-ہفتہ-اتوار-کو-بھی-کام-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org