QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلیے نائب وزیرخارجہ تعینات کیا جائے، میاں اسلم

2 Feb 2018 13:14

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے منعقد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام دینی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں، مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے نائب وزیرخارجہ تعینات کیا جائے، اقوام متحدہ اور بھارت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے، ظلم و بربریت کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ انڈونیشیا کے صدر کا مسئلہ کشمیر پر بات نہ کرنا پاکستان کے سفیر کی ناکامی ہے۔ پانچ فروری کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے منعقد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ میاں اسلم نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، ملک بھر میں ریلیاں نکالی اور ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی، خواتین اور بچے بھی ریلیوں میں شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 701622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701622/مسئلہ-کشمیر-کو-دنیا-میں-اجاگر-کرنے-کیلیے-نائب-وزیرخارجہ-تعینات-کیا-جائے-میاں-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org