QR CodeQR Code

محمد زبیر کا بطور گورنر سندھ ایک سال مکمل ہوگیا

2 Feb 2018 15:44

موجودہ وفاقی حکومت کے قیام کے بعد محمد زبیر کی پہلی ذمہ داری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر تھی، گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کو بطور گورنر سندھ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 فروری کو صوبہ کے 32 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے محمد زبیر اس سے قبل نجکاری کمیشن کے چیئرمین اور وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ موجودہ وفاقی حکومت کے قیام کے بعد ان کی پہلی ذمہ داری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر تھی، گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات ہیں۔ اس دوران انہوں نے صنعت کاروں کے تمام وفود سے مسلسل ملاقاتوں کے علاوہ ان کے دفاتر کے دورے بھی کئے اور معیشت سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 701644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701644/محمد-زبیر-کا-بطور-گورنر-سندھ-ایک-سال-مکمل-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org