QR CodeQR Code

ملتان، جماعت اسلامی کا یکم تا 5 فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

2 Feb 2018 16:48

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ 3 فروری کو دفتر جماعت سلامی کلمہ چوک میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوگا،لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے، 4 فروری کو 4 بجے شام چوک گھنٹہ گھر پر یکجہتی کشمیر کیمپ لگایا جائے گا۔ 5 فروری سوموار صبح 10 بجے علمدار حسین اسلامیہ کالج سے لوہاری گیٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی نہتے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم پر مسلمان حکمرانوں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی اور بے حسی لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔ حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں، پاکستانی قوم 5 فروری کو پورے ملک میں سڑکوں پر نکل کر اپنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی در ندگی کی مذمت کریں گے۔ ملتان میں جماعت اسلامی اس سلسلہ میں یکم تا 5 فروری ہفتہ یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، آج کی پریس کانفرنس اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ 2 فروری جمعة المبارک تمام مساجد میں علماء اور خطیب مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ 3 فروری کو 3 بجے سہ پہر'' دار السلام'' دفتر جماعت سلامی کلمہ چوک میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوگا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے۔ 4 فروری کو 4 بجے شام چوک گھنٹہ گھر پر یکجہتی کشمیر کیمپ لگایا جائے گا۔ 5 فروری سوموار صبح 10 بجے علمدار حسین اسلامیہ کالج سے لوہاری گیٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور جے آئی یوتھ ہاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل کریں گے۔ جس میں نوجوان، طلباء، خواتین، تاجر، وکلاء، علماء کرام، دینی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ قبل ازیں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں نائب امراء جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر محمد خالد رشید، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ، اطہر عزیز ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق، عبدالرحمن حیدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 701655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701655/ملتان-جماعت-اسلامی-کا-یکم-5-فروری-تک-ہفتہ-یکجہتی-کشمیر-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org