QR CodeQR Code

خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے، پشاور پولیس

2 Feb 2018 18:51

تھانہ فقیر آباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے حوالے سے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا ہے اور عوام کیجانب سے بے جا ہراساں کرنے، دوران تقریبات نازیبا حرکات اور پولیس کی انکے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی جیسی مشکلات پولیس کے سامنے پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حوالے سے پولیس نے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مقامی پولیس کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ تھانہ فقیر آباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے حوالے سے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا ہے اور عوام کی جانب سے بے جا ہراساں کرنے، دوران تقریبات نازیبا حرکات اور پولیس کی ان کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی جیسی مشکلات پولیس کے سامنے پیش کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی طاہر داوڑ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے مسائل کو  تفصیل سے نوٹ کیا گیا جبکہ ان کی مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے اس حوالے سے ایس پیز سطح کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج خواجہ سراؤں کے مسائل کیلئے محکمہ پولیس میں ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس پر اگلی میٹنگ میں عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 701688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701688/خواجہ-سراؤں-کو-درپیش-مسائل-کے-حل-کیلئے-ٹھوس-اقدامات-کرینگے-پشاور-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org