0
Friday 2 Feb 2018 19:22

گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک پہنچ گیا

گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں کافی حد تک کمی آگئی ہے اور آج کل کم سے کم درجہ حرات منفی دوڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ جی بی میں سردی کی شدت میں کمی موسم بہار کی آمد کا اشارہ ہے۔ حالیہ دنوں میں جی بی کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں بے تحاشہ اضافے کے باعث پانی کی پائپ لائینں اور دریائے سندھ بھی جم گیا گیا ہے۔ اب موسم معتدل ہونے کے باعث ان نلکوں میں بھی پانی آنا شروع ہوگیا ہے اور دریائے سندھ کی بالائی سطح پر جمنے والی برف پگھلنے لگی ہے۔ دوسری طرف فروری کے اواخر میں گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں کاشتکاری بھی شروع ہو جائے گی جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں اپریل کے مہینے میں کاشتکاری شروع کی جاتی ہے۔ سردیوں کے چار مہینے شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوتے ہیں تو مالی مسائل کا بھی شکار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 701698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش