0
Friday 2 Feb 2018 20:14

پاراچنار، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نالاں عوام کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نالاں عوام کا احتجاجی مظاہرہ
 
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین نامی مشر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لوڈشیدنگ کے باعث اہل علاقہ کا جینا دوبھر ہو گیا ہے تاہم اس کی فکر واہڈا حکام کو ہے نہ ہی پولیٹیکل ایجنٹ کو۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کرم ایجنسی کے عوام بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ سے نالاں ہو کر سڑکوں پر آگئے۔ عیدگاہ اور شہر کے آس پاس علاقوں کے عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں پاراچنار پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر حسین و دیگر قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ پہلے 20 تا 22 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی لیکن اب بجلی 5، 5 دن تک غائب رہتی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین نامی مشر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لوڈشیدنگ کے باعث اہل علاقہ کا جینا دوبھر ہو گیا ہے تاہم اس کی فکر واہڈا حکام کو ہے نہ ہی پولیٹیکل ایجنٹ کو۔ انہوں نے اعلی حکام سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دھمکی دی کہ یہی صورتحال قائم رہی تو مستقل احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 701711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش