QR CodeQR Code

چینی حکومت کا فاٹا میں 15 سکول تعمیر کرنے کا اعلان

2 Feb 2018 20:17

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فاٹا میں تعلیم کے حوالے سے چینی حکومت مزید تعاون کرے گی جبکہ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 2 سو پروفیشنلز صحافیوں کو تربیت بھی فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں می 15 سکول تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اعلی حکومتی حکام اور صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت ہے اور ان سکولوں کے قیام سے ان علاقوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں تعلیم کے حوالے سے چینی حکومت مزید تعاون کرے گی جبکہ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 2 سو پروفیشنلز صحافیوں کو تربیت بھی فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 701712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701712/چینی-حکومت-کا-فاٹا-میں-15-سکول-تعمیر-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org