QR CodeQR Code

ملت جعفریہ امام خمینیؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعمار کیخلاف برسر پیکار ہے، قمر عباس

2 Feb 2018 22:59

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ بیدار ملت جعفریہ نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملت جعفریہ دنیا میں ظالموں کے خلاف قیام کرنے کے استعارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے لیکر تاحال ملت جعفریہ امام خمینیؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی استعمار کے خلاف برسر پیکار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس او کے مرکزی "راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ" کنونشن کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں مرکزی دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کثیر تعداد میں کارکنان اور طلباء موجود تھے۔ قمر عباس غدیری نے مزید کہا کہ جہاں کہیں مسلمان ریاستوں میں استعمار اور سفلی قوتیں سازشیں کر رہی ہیں، بیدار ملت جعفریہ نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملت جعفریہ دنیا میں ظالموں کے خلاف قیام کرنے کے استعارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ مرکزی کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مزکری کنونشن تنظیم کی افادیت اور تربیت کا سرچشمہ ہوتا ہے، کثیر تعداد میں طلباء کا شرکت کرنا اور نظم و ضبط کا مظہر نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47 واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ 15 تا 19 فروری اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 701756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701756/ملت-جعفریہ-امام-خمینی-کے-نقش-قدم-پر-چلتے-ہوئے-استعمار-کیخلاف-برسر-پیکار-ہے-قمر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org