0
Saturday 3 Feb 2018 00:13

اڈیالہ جیل میں نہال ہاشمی کی طبعیت خراب، جیل ہسپتال منتقل، افسران کی دوڑیں

اڈیالہ جیل میں نہال ہاشمی کی طبعیت خراب، جیل ہسپتال منتقل، افسران کی دوڑیں
اسلام ٹائمز۔ نہال ہاشمی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں جیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے 1 ماہ قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، دل کی تکلیف ہونے کے باعث انہیں جیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور تمام ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ طبیعت کی خرابی کا سنتے ہی ڈی آئی جی جیل خانہ جات، سپرٹنڈنٹ جیل اور دوسرے افسران جیل ہسپتال پہنچ گئے تاہم جیل انتظامیہ نے نہال ہاشمی کو جیل سے باہر کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر نہال ہاشمی کی ہسپتال منتقلی کی خبر ملتے ہی سینیٹر چوہدری تنویر اور سینیٹر غوث نیازی کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات ان کی عیادت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئے جبکہ سینیٹر غوث نیازی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ1 گھنٹہ جیل ہسپتال میں نہال ہاشمی سے ملاقات کی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق نہال ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں فوری طبی سہولت فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی شدید سرزنش کی جبکہ پنجاب حکومت کی ناراضگی پر سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل دیگر افسران سمیت نہال ہاشمی کو منانے جیل ہسپتال پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 701774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش