0
Saturday 3 Feb 2018 00:50

مخالفین اس وقت سازشیں کررہے ہیں اور نوازشریف اگلے پانچ سال کا ایجنڈہ بنا رہے ہیں، مریم نواز

مخالفین اس وقت سازشیں کررہے ہیں اور نوازشریف اگلے پانچ سال کا ایجنڈہ بنا رہے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے گوجرانوالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقامی عدالت کو نوازشریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے جب کہ مخالفین اس وقت سازشیں کررہے ہیں اور نواز شریف اگلے پانچ سال کا ایجنڈہ بنا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں نون لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی سزا ہے تو کروڑوں ووٹ لینے والے منتخب وزیراعظم کی توہین کرنے والے کی کوئی سزا نہیں؟، توہینِ دستور و آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کی کوئی سزا نہیں؟، توہین عدالت میں تو سزا دیتے ہیں لیکن کیا کسی عدالت میں اتنی ہمت ہے کہ وہ چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑنے والے پرویز مشرف کو بلائے، عدلیہ کو گالیاں دینے اور شرمناک کا لفظ استعمال کرنے والے عمران خان کو پکڑے؟، اگر نوازشریف سےسوال ہوگا تومشرف اور عمران خان سمیت سب سے سوال ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ کس کس کو نااہل کروگے، کس کس کو قید کروگے، جیلیں بھر جائیں گی لیکن نواز شریف کے وفادار کم نہیں ہوگے، ہر گھر سے نواز شریف نکلے گا، انصاف کا ترازو لاڈلے کی طرف جھکا ہوگا تو لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں اور جب لوگ سوال کرتے ہیں تو توہین عدالت لگ جاتی ہے لیکن سوال کا جواب دینا پڑے گا، اگر انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا ہوگا تو لوگ اس انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ کہتے ہیں نواز شریف نااہل ہوگیا لیکن یہ کیسی نااہلی ہے کہ جہاں جہاں نواز شریف جاتےہیں پورا کا پورا شہر امڈآتا ہے، انتقامی عدالت کو نواشریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے، لیکن عوامی عدالت میں نوازشریف کے حق میں گواہی دینے والوں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے کچھ اور سوچ کے رکھا ہوا تھا لیکن سارے منصوبے ناکام ہوگئے، سازشی عناصر امید لگا کر بیٹھے تھے کہ نواز شریف خوفزدہ ہوکر گھر بیٹھ جائیں گے، شریف خاندان بکھر جائے گا، نون لیگ ٹوٹ جائے گی اورحکومت ختم ہوجائے گی، ٹیکنوکریٹس کی حکومت آجائے گی اور سینیٹ انتخابات کے ساتھ ساتھ 2018ء کے عام انتخابات نہیں ہوں گے، لیکن لوگ جاگ اٹھے اور نوازشریف کا مقدمہ لے کر آگے بڑھنے والوں نے مخالفین کو دھول چٹا دی۔
خبر کا کوڈ : 701778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش