QR CodeQR Code

انڈیا کی دہشتگردی کو کوئی روکنے والا نہیں، عبدالرحمن

3 Feb 2018 07:51

صحافی : سید راشد حیدر

عشرہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جموں و کشمیر موومنٹ کے زیراہتمام نکالی گی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے سے کوئی روک نہیں سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر موومنٹ کے زیراہتمام عشرہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جامع مسجد قادسیہ صادق آباد کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے مسئول مولانا عبدالرحمن، المحمدیہ سٹوڈنٹس راولپنڈی کے انچارج محمد احمر، حلقہ پی پی 14کے انچارج فرقان احمد اور قاری طاہر نے کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی دہشتگردی کو کوئی روکنے والا نہیں، اگر مظلوم کشمیری پتھر لے کر بھارتی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ٹیم حافظ سعید پر پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان آ سکتی ہے لیکن کشمیریوں پر ظلم دیکھنے کیلئے کشمیر نہیں جا سکتی، ہمیں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ محمد احمر، فرقان احمد اور قاری طاہر نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 701814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701814/انڈیا-کی-دہشتگردی-کو-کوئی-روکنے-والا-نہیں-عبدالرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org