QR CodeQR Code

عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، طارق عظیم

3 Feb 2018 08:05

ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری جنرل ایلیکس نیو سے ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا جہاں پر قابض افواج نے سینکڑوں شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے استعمال کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت بند کرانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری جنرل ایلیکس نیو سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا جہاں پر قابض افواج نے سینکڑوں شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے استعمال کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا ہے اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 701815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701815/عالمی-برادری-کشمیریوں-پر-بھارتی-مظالم-بند-کرانے-کیلئے-کردار-ادا-کرے-طارق-عظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org