0
Saturday 3 Feb 2018 08:30

افغان طالبان کو مذاکرات پر تیار کرنے کیلئے قطر دفتر سے رابطے میں ہیں، چین

افغان طالبان کو مذاکرات پر تیار کرنے کیلئے قطر دفتر سے رابطے میں ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ قطر میں طالبان دفتر سے رابطے ہیں، چین نے افغان طالبان سے بار بار مذاکرات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا افغان طالبان پر اثرو رسوخ نہیں تاہم قطر میں طالبان دفتر سے رابطے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے، سی پیک منصوبے پر پاکستان میں لگ بھگ 10 ہزار چینی باشندے کام کررہے ہیں جبکہ 60 ہزار کے قریب پاکستانی بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک پہلے مرحلے میں ہے اور اب تک 21 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 20 مزید منصوبے پائن لائن میں ہیں۔ یاؤ ژنگ کے مطابق پاکستان میں پہلےکی نسبت امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے، چینی باشندوں کےتحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ہمسایہ ملک افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 701816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش