0
Saturday 3 Feb 2018 09:36

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ایک ارب سے زائد رقم ادا کی

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ایک ارب سے زائد رقم ادا کی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت بلوچستان بھر میں طویل عرصہ سے جاری دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں بلوچستان حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی صورت میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ اٹھتر لاکھ سے زائد کی رقم ادا کی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2016-17ء کے دوران صوبے بھر میں دہشت گردی کے باعث 356 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ء کو صوبائی حکومت کی جانب سے معاوضہ کی صورت میں 83 کروڑ 89 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ اسی طرح دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے 409 افراد کو 33 کروڑ دو لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ ان واقعات میں املاک کا نقصان ہوا، جن کے 55 متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 87 لاکھ 38 ہزار روپے ادا کرنے پڑے۔ بلوچستان حکومت کو گذشتہ مالی سال کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی صورت میں ایک ارب 18 کروڑ 78 لاکھ 38 ہزار کی رقم ادا کرنا پڑی۔
خبر کا کوڈ : 701826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش