QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت و متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے، اصغریہ آرگنائزیشن

3 Feb 2018 18:25

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ کے مرکزی صدر فضل حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں فضل حسین نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ہم ناصرف دہشتگردی کا شکار ہیں، بلکہ ریاستی ادارے بھی ہمارے لوگوں کو غائب کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہاپسندوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے مؤثر نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے، جب تک کالعدم مذہبی جماعتوں سے دوستانہ تعلقات کا کھلم کھلا دعویٰ کرنے والے عناصر کو ملک دشمن قرار دیکر ان کیخلاف بھرپور کارروائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔



خبر کا کوڈ: 701950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701950/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-حکومت-متعلقہ-اداروں-کی-نااہلی-ہے-اصغریہ-ا-رگنائزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org