QR CodeQR Code

سوات، شریف آباد میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 15 زخمی

3 Feb 2018 19:03

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہونیوالے دھماکے کیبعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، دوسری جانب ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے جبکہ تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے جبکہ تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 701976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701976/سوات-شریف-ا-باد-میں-دھماکہ-1-شخص-جاں-بحق-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org