0
Saturday 3 Feb 2018 22:51

کراچی، 11 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار

کراچی، 11 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بلوچ کالونی میں 11 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا، سگے باپ نے مقدمہ درج کرا دیا، ماں نے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ شہر قائد میں بچی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلے باپ ملزم نوید مہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ بچی کے سگے باپ منیر احمد کی مدعیت میں پولیس نے درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے بیان دیا ہے کہ اسے ملزم نے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے والدین کے درمیان 2009ء میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہتی تھی۔ بچی کی ماں نے سابق شوہر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ملزم نوید کا کہنا ہے کہ اس پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ پولیس میڈیا کے سامنے بچی کے والد کو لائی اور نہ ہی میڈیکل رپورٹ جس نے معاملے پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 702007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش