0
Saturday 3 Feb 2018 23:34

میں بہت خطرناک اور برُا ہوں، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب

میں بہت خطرناک اور برُا ہوں، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بہت خطرناک اور برُے ہیں، لاہور آمد پر صحافی نے کپتان سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر اخراجات کے معاملے پر کیا نیب کے سامنے پیش ہوں گے؟ تو جواب میں عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خطرناک اور بہت برُے ہیں، عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں ناجائز دولت سے متعلق قانون کا نفاذ ہو گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے شریفوں کی ایون فیلڈ جائیداد کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، اب دیکھنا ہے کہ نوازشریف تحقیقات کو اپنے اور اولاد کے خلاف عالمی سازش قراردیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے وضاحت کر دی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی حیثیت میں استعمال نہیں کیا لیکن ہم نیب کی اس معاملے میں تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ نیب زرداریوں، شریفوں کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے غلط استعمال کو بھی دیکھے گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 702010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش