0
Sunday 4 Feb 2018 14:06

عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی کاموں کیلئے استعمال نہیں کیا، پختونخوا حکومت

عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی کاموں کیلئے استعمال نہیں کیا، پختونخوا حکومت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت نے 2013ء سے لے کر اب تک سرکاری ہیلی کاپٹرز کو سوائے ناگزیر سرکاری ضروریات کے کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا۔ حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان نے اپنے ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی ہے کہ صوبائی حکومت نے ایم ون 17 ہیلی کاپٹر 2008ء میں اور Ecureuil ہیلی کاپٹر 2010ء میں خریدا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی بھی اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا۔ اسلئے کمرشل ریٹس پر ہیلی کاپٹر ہائر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی بھی ذاتی استعمال کیلئے نہیں دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں 39 مواقعے ایسے ہیں جن میں عمران خان، صوبائی وزراء اور مشیروں کے سرکاری دورے پر اُن کے ساتھ تھے۔ خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹرز عسکری ایوی ایشین لمیٹڈ کے ذریعے ماہانہ متعین چارجز کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ استعمال کی صورت میں فیول چارجز صوبائی حکومت عسکری ایوی ایشن لمیٹڈ کے دیئے گئے بلز کے مطابق ادا کرتی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وضاحت کر چکی ہے کہ میں نے کبھی بھی ذاتی یا پرائیویٹ مقاصد کیلئے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نیب کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور امید کرتے ہیں کہ نیب زرداریوں اور شریفوں کی جانب سے سرکاری جہازوں اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کی بھی تحقیقات کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 702158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش