0
Sunday 4 Feb 2018 15:11

آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قاری زوار بہادر

آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، بھارت ہر حالت میں کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے، جبکہ پاکستان کیساتھ اس کا رویہ ہمیشہ دشمنی پر مبنی رہا ہے، بھارتی حکمران کوئی بھی ہو پاکستان کی دشمنی میں سب ایک ہیں، جبکہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے، گزشتہ 70 سالوں میں کشمیری عوام نے جو قربانیاں دیں ہیں دُنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اداروں کے درمیان تصادم کی سازشیں کر رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک و قوم کو کسی نئے بحران سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ لاہور میں کشمیری مجاہدین اور عوام سے یکجہتی کیلئے جے یو پی لاہور کے زیراہتمام ملک بشیر احمد نظامی کی صدارت میں منعقدہ ’’یکجہتی کشمیر سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے پیر مظفر شاہ، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ، حافظ نصیر احمد نورانی، ملک محبوب الرسول قادری، مفتی تصدق حسین، حافظ احسان الحق، پیر محمد منیر قادری، مولانا محمد سلیم اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں علماء کی بڑی تعداد جن میں مفتی ڈاکٹر سلمان قادری، مفتی محمد جمیل رضوی، قاری مختار الحق صدیقی، مولانا حاجی شوکت علی، مولانا خادم حسین مجددی، حافظ ثاقب افضل، قاری محمد اسحاق سعیدی، مولانا سعید احمد نعیم، قاری وسیم رفیق، قاری خلیل احمد مہروی اور دیگر نے شرکت کی۔ پیر سید مظفر حسین شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ نہ کر سکے اور پوری قوم کو دھوکہ دے وہ نااہل اور اسلامی ملک کی پارلیمنٹ نہیں، پارلیمنٹ کے نام پر بڑے بڑے لٹیرے اور کریمنل مقدس گائے بنے بیٹھے قومی خزانے، اختیار اور اقتدار کے مرکز پر مسلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 702179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش