QR CodeQR Code

برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، ولید اقبال

4 Feb 2018 15:21

شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے پوتے اور تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس طرح کشمیریوں کی آواز اٹھانے سے ہچکچاتے تھے یہی صورتحال اب بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی تقریبات میں ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگنا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم میں شعور بیدار ہوچکا ہے اس لئے وہ شریف خاندان کی کرپشن اور غلامی مزید برداشت نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام یوم کشمیر کی تقریبات کے سلسلہ میں صدر لاہور ولید اقبال، غلام محی الدین دیوان اور میاں حماد کے زیر صدارت یوتھ اور کلچرل ونگ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ملک عثمان حمزہ، وقاص اسلم، احمد طحہ، حارث بھنڈارا، توقیر شاہ اور زین شیخ سمیت دیگر رہنماؤں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم کشمیر کی تقریبات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پچھلے سالوں کے مقابلے میں امسال یوم کشمیر کو زیادہ اہتمام کیساتھ منا رہی ہے، کیونکہ کشمیر پر ٹھوس موقف کی جتنی اب ضرورت ہے شاید پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، لیکن موجودہ حکومت مودی کی دوستی کے باعث قومی موقف پیش کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف جس طرح کشمیریوں کی آواز اٹھانے سے ہچکچاتے تھے یہی صورتحال اب بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی تقریبات میں ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگنا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم میں شعور بیدار ہوچکا ہے اس لئے وہ شریف خاندان کی کرپشن اور غلامی مزید برداشت نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 702181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702181/برہان-وانی-کی-شہادت-نے-کشمیر-آزادی-تحریک-میں-نئی-روح-پھونک-دی-ہے-ولید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org