0
Sunday 4 Feb 2018 08:12

طالبان نے ریڈ لائن عبور کر لی، اب امن کا فیصلہ میدان جنگ میں کیا جائیگا، اشرف غنی

طالبان نے ریڈ لائن عبور کر لی، اب امن کا فیصلہ میدان جنگ میں کیا جائیگا، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں مذہبی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ طالبان نے سرخ لکیر عبور کر لی، اب امن کا فیصلہ یقینی طور پر میدان جنگ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بعض عسکری عناصر کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ امن کو قبول کر لیں گے تو افغان قوم بھی انہیں قبول کر لے گی۔ اشرف غنی نے کابل میں حالیہ دو بڑے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وحشت ناک حملے کرنے والے عسکریت پسندوں سے قیام امن کے لئے بات چیت کا دروازہ بند ہوچکا ہے اور اب انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 702202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش